فیصل آباد میں 9 ہزار 680 کم عمر ڈرائیونگ پرمٹ جاری
16 سے 18 سال کی عمر کے لڑکے اور لڑکیاں پرمٹ حاصل کرنے کے اہل
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے 16 جون 2026ء سے شروع کیے گئے کم عمر ڈرائیونگ پرمٹ کے اجرا کا سلسلہ سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد میں جاری ہے ۔ اب تک مجموعی طور پر 9 ہزار 680 پرمٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔16 سے 18 سال کی عمر کے لڑکے اور لڑکیاں کم عمر ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس کے 25 ڈرائیونگ لائسنس مراکز پر یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے ، جبکہ موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی پنک اور بلیو وین کے ذریعے بھی شہریوں کو ان کی دہلیز پر پرمٹ جاری کیے جارہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments