نئے انتظامی یونٹس کی تشکیل قومی مسئلہ، انجینئر گل اصغر

نئے انتظامی یونٹس کی تشکیل قومی مسئلہ، انجینئر گل اصغر

پارٹی اس عمل کو کسی مصلحت یا سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دے گی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)وفاقی پالیمانی سیکرٹری مواصلات انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں نئے انتظامی یونٹس کی تشکیل علاقائی نہیں قومی مسئلہ ہے جس پر تما م مصلحتوں کو بالائے رکھ کر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ، استحکام پاکستان پارٹی چھوٹے صوبوں کے قیام کے عمل کو کسی مصلحت یا سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دے گی ۔ اپنی رہائش گاہ پاکستان ہاوس میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں انتظامی امور کو عوام کی ترجیحات اور توقعات کے مطابق بطریق احسن چلانے کیلئے پاکستان کے چاروں صوبوں کو چھوٹے انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنے کے سوا کوئی محفوظ راستہ نہیں اس تجویز کو عملی شکل دینے سے خیبر پختون خواہ میں ہزارہ صوبے اور پنجاب میں سرائیکی صوبے کے قیام کیلئے اٹھنے والی آوازیں بھی دم توڑ جائیں گی اور کسی کو حکومت پر انگلی اٹھانے کا بھی موقع ؎ نہیں ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...