اپنی بیوی پر چھری سے قاتلانہ حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

اپنی بیوی پر چھری سے قاتلانہ حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

تھانہ سول لائنز پولیس نے اپنی بیوی پر چھری سے قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے ) متاثرہ خاتون کی درخواست پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے کھلی کچہری میں سی پی او کو درخواست پیش کی کہ اس کے شوہر شہزاد احمد کو جلد گرفتار کیا جائے ۔ سی پی او کے احکامات پر ٹیم تشکیل دی گئی جس نے نامزد ملزم کو گرفتارکرلیا۔ سی پی اونے کہا خواتین پر تشدد قابل قبول نہیں۔ایسے جرائم میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں