شہری پر تشدد،کانسٹیبل کی ضمانت خارج،فرار ہونے کیلئے منت سماجت
لاہور ہائیکورٹ نے شہری کومارنے اور موبائلب فون چھیننے والے کانسٹیبل کی ضمانت خارج کردی، ملزم فرار ہونے کیلئے تفتیشی افسر کو پیٹی بھائی ہونے کے واسطے دیتا رہا
لاہور(کورٹ رپورٹر) پنجاب پولیس کے کانسٹیبل عثمان ظفر پر شہری کومارنے اور موبائل فون چھننے کا مقدمہ درج ہے ، عدالت نے ملزم کی عبوری درخواست خارج کی تو ملزم نے احاطہ عدالت سے فرار کی کوشش کی جسے تفتیشی افسر نے ناکام بنا دیااور ملزم کو گرفتار کرلیا ۔