کروڑوں ہتھیانے والے ملزم کو 5سال قید ، سوا کروڑ جرمانہ

کروڑوں ہتھیانے والے  ملزم کو 5سال قید ، سوا کروڑ جرمانہ

لاہور (اپنے خبر نگار سے )احتساب عدالت میں ٹیوٹا گارڈن موٹرز پرا ئیویٹ لمیٹڈ میں شہریوں کو گاڑیاں دینے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیانے کے کیس میں اہم پیشرفت ۔

عدالت نے ملزم توفیق احمد قریشی کو قید اور جرمانے کی سزا کا حکم جاری کر دیا ۔احتساب عدالت نمبر (3) کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے کیس کا فیصلہ سنایا ۔عدالت نے ملزم توفیق احمد قریشی کے اعتراف جرم پر پانچ سال قید اور ایک کروڑ 20 لاکھ روپیہ جرمانے کی سزا سنا دی ۔

جیل حکام کی جانب سے ملزم توفیق احمد قریشی کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم نے ٹیوٹا گارڈن موٹرز پرا ئیویٹ لمیٹڈ کے نام سے کمپنی بنا رکھی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں