ٹریفک حادثات،خاتون سمیت5افرادجاں بحق ،19 زخمی

ٹریفک حادثات،خاتون سمیت5افرادجاں بحق ،19 زخمی

فیروزوالہ،کھڈیاں خاص( تحصیل رپورٹر، نمائندہ دنیا) ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، 19 زخمی ہو گئے ،جن کوہسپتال داخل کرا دیا گیاہے۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ کوٹ عبدالمالک کے قریب تیز رفتار بس موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گئی ،جس کے نتیجہ میں 17سالہ عاصم موقع پر دم توڑگیا، جبکہ تین افراد چاند، اسرار اور زین زخمی ہو گئے ، ریسکیوکے عملے نے زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد ہسپتال داخل کرا دیا ، لاہور روڈپر تیز رفتارویگن الٹنے سے جواں سالہ خاتون شمائلہ بی بی جان کی بازی ہارگئی ،جبکہ 9افراد مشتاق احمد، ابو سفیان، اکمل، شہباز ،فرزانہ اور زبیر وغیرہ زخمی ہوگئے ، لاہور روڈ پرماچھیکے کے قریب موٹرسائیکل گدھا گاڑی سے جاٹکرائی ،جس سے نوجوان راشدمحمود چل بسا، جی ٹی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکرسے رکشہ سوار 6 افراد زخمی ہو گئے ، جی ٹی روڈ پر گاڑی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا، اس کا ساتھی زخمی ہو گیا۔علاوہ ازیں چونیاں روڈ کھڈیاں سے براستہ کھائی گاؤں جاتے ہوئے گاڑی کی زدمیں آکرموٹرسائیکل سوار طاہراقبال دم توڑگیا،جبکہ بشارت زخمی ہوگیا، نامعلوم ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں