ٹیوشن پڑھنے آئے کمسن طالبعلم سے استاد کی مبینہ زیادتی

ٹیوشن پڑھنے آئے کمسن طالبعلم سے استاد کی مبینہ زیادتی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹیوشن پڑھنے آئے کمسن طالبعلم کو استاد نے مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

تھانہ رضا آبادکے علاقے بابر کالونی کے رہائشی عدنان نے پولیس کو بتایا کہ اسکا 12 سالہ بیٹا (ا) ملزم عمران کے پاس ٹیوشن پڑھنے جایا کر تاتھا۔ اس دوران ملزم کی جانب سے اسکے بیٹے کو کمرے میں بند کرکے مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔ بعد ازاں اسے دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں