450کلو ملاوٹی، فنگس زدہ مرچیں تلف ، 50ہزار جرمانہ

 450کلو ملاوٹی، فنگس زدہ مرچیں تلف ، 50ہزار جرمانہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )فوڈ سیفٹی ٹیم نے بند روڈ پر واقع سپائسز یونٹ پر چھاپہ مار کر 450کلو ملاوٹی، فنگس زدہ مرچیں تلف، 50ہزار جرمانہ کر دیا ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے بتایا ممنوعہ اور مضر صحت رنگ کی ملاوٹ سے مرچوں کی پسائی کی جارہی تھی،انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے ۔ یونٹ میں فنگس زدہ دیواریں، بدبودار ماحول اور حشرات زدہ مرچیں پائی گئیں۔ موقع پر کئے گئے ٹیسٹ میں ممنوعہ مضر صحت رنگ کی ملاوٹ پائی گئی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں