گھر میں گھس کر ماں بیٹی کو مبینہ قابو کرکے زیادتی

گھر میں گھس کر ماں بیٹی کو مبینہ قابو کرکے زیادتی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملزمان کی جانب سے گھر میں گھس کر مبینہ طورپر ماں بیٹی کو قابو کرکے زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے چک نمبر 203رب کی رہائشی (س)نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ موجود تھی کہ ملزم بلال، کاشف اور طلحہ گھر داخل ہوگئے اور ملزم طلحہ اسکی جواں سالہ بیٹی کو ورغلاء کر الگ کمرے میں لے گیااورزیادتی کا نشانہ بنادیا اس دوران دیگر ملزم کاشف اور بلال کی جانب سے خاتون کو قابو کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ تشدد کا نشانہ بھی ۔تھانہ صدرکے علاقے بجلی گھر سے ملحقہ آبادی کے رہائشی فریاد کی جواں سالہ بیٹی کو ملزم نے مبینہ طورپر اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر لیجاکر زیادتی کانشانہ بنادیا۔ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں شادی شدہ خاتون نے مزاحمت کرکے زیادتی ناکام بنادی۔ علی رضا نامی کی اہلیہ کو ملزم ظفر نے قابو کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔  پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں