گھر کے باہر سے جواں سالہ لڑکی اغوا

گھر کے باہر سے  جواں سالہ لڑکی اغوا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کار سوار ملزمان نے گھر کے باہر سے جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا۔

تھانہ بلوچنی کے علاقہ 97 رب میں مرتضی نامی شہری نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کی بیٹی کام کے سلسلہ میں گھر کے باہر موجود تھی کہ کار سوار چار افراد اسے زبردستی اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں