عشرہ محرم کے دوران سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس کو شاباش

عشرہ محرم کے دوران سکیورٹی کے  بہترین انتظامات پر پولیس کو شاباش

لاہور (کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے عشرہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی ۔

 آئی جی نے کہا پنجاب پولیس نے عشرہ کے دوران 38 ہزار سے زائد مجالس، 10700 عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی ۔ علاوہ ازیں آئی جی نے صوبے کے مختلف اضلاع میں زیر تکمیل نئے سیف سٹیز پراجیکٹس بارے ویڈیو پیغام میں کہا یوم عاشور پرپنجاب کے تمام بڑے اضلاع میں جلوسوں و مجالس کو سیف سٹیز کیمروں سے مانیٹر کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں