چوری کا جھوٹا الزام لگا کر بچوں پر تشدد،3ملزم گرفتار

 چوری کا جھوٹا الزام لگا کر  بچوں پر تشدد،3ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ گجر پورہ کے علاقے میں چوری کا جھوٹا الزام لگا کر 2 بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزموں حسن، ولید اور بدر نے ذاتی رنجش پر 15سالہ فیضان اور 16سالہ نوید پر چوری کا جھوٹا الزام لگایا اور گرم استری سے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ملزموں کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں