امراض کے علاج کیلئے پولیس اہلکاروں،اہلخانہ کو 20لاکھ کے فنڈز جاری

 امراض کے علاج کیلئے  پولیس اہلکاروں،اہلخانہ کو  20لاکھ کے فنڈز جاری

لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے پرعزم ہیں، مختلف امراض کے علاج کے لئے پولیس اہلکاروں اور اہلخانہ کو 20 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وہاڑی کے سب انسپکٹر محبوب حسین کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ ، اے ایس آئی عبدالغفار مرحوم کی اہلیہ کو کینسر کے علاج کیلئے 5لاکھ ، راولپنڈی کے کانسٹیبل حارث صغیر کو ٹانگ کی سرجری کیلئے 1لاکھ ، ہیڈ کانسٹیبل عامر علی خان کو پتے کے آپریشن کیلئے 1 لاکھ ، ڈرائیور کانسٹیبل راشد بشیر عباسی کو اہلیہ کے علاج کیلئے 1 لاکھ ، لودھراں کے کانسٹیبل سجاد حسین کو ٹانگ کے علاج کیلئے 1 لاکھ ، اے ایس آئی محمد طاہر اسلام اور ہیڈ کانسٹیبل سید ناصر عباس کو مختلف عارضوں کے علاج کیلئے فی کس 1لاکھ 27 ہزار روپے دئیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں