والدہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

والدہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور (کر ائم رپو رٹر ) گھریلو جھگڑے پر والدہ کو قتل کرنے والے ملزم بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم 15جنوری 2024کو کوٹ لکھپت کے علاقہ رحمت پارک میں واقع اپنے گھر میں والدہ کو قتل کرکے فرار ہو گیا تھا ، 45سالہ رضیہ بی بی کو بیٹے عبداللہ نے باندھ کر پہلے تشدد کیا پھر چھری کے وار سے قتل کیا، مقتولہ کے خاوند اشفاق کی مدعیت میں ملزم کیخلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج ہے ۔کوٹ لکھپت پولیس نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قصور سے گرفتار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں