نجی ہسپتال:بیہوش مریضہ سے نازیباحرکات پر ملازم گرفتار

نجی ہسپتال:بیہوش مریضہ سے نازیباحرکات پر ملازم گرفتار

لاہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور میں بیہوش خاتون مریضہ سے نازیبا حرکات کرنے والے ہسپتال کے عملے کے رکن کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گارڈن ٹائون کے نجی ہسپتال میں متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ علاج کرانے آئی تھی۔

 خاتون کوٹریٹمنٹ کے لیے تھوڑی دیر کے لیے بے ہوش کیا گیا تھا۔ ہسپتال کے عملے کے رکن نے خاتون کے شوہر کوان کے ہوش میں آنے تک کمرے سے باہر انتظار کرنے کو کہا۔خاتون کے شوہر نے کچھ دیر بعد جا کر دیکھا تو ہسپتال کا اسسٹنٹ بے ہوش خاتون سے نازیبا حرکات کررہا تھا۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے یہ دیکھ کر شور مچایا اور فوراً 15 پراطلاع دی۔ اس دوران ملزم فرار ہوگیا۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی جانب سے پولیس کو موقع پر بھجوایا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ سیف سٹیز ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15پر رابطہ کریں۔ خواتین 15پر کال یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے فوری مدد حاصل کر سکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں