پولیس نے منشیات فروشوں کو پکڑ لیا ، چرس، شراب برآ مد

پولیس نے منشیات فروشوں کو پکڑ لیا ، چرس، شراب برآ مد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

تھانہ منصور آبادکے علاقے ملک پور میں پولیس نے کار روائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر اسکے قبضے سے 1300 گرام چرس برآمد کرلی۔ تھانہ منصور آباد پولیس نے ملزم عثمان سے 10 لٹر شراب برآمد کرلی۔ تھانہ صدر پولیس نے ملزم نصیر سے 15 لٹر شراب برآمد کرلی۔ تھانہ صدر سمندری پولیس نے ملزم عبدالمنان سے 1210 گرام چرس اور ملزم مشتاق سے 2226 گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے گرفتار ملز موں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں