سمن آباد: بیوی پر تشدد زبردستی زہر بھی پلا دیا

سمن آباد: بیوی پر تشدد  زبردستی زہر بھی پلا دیا

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)سمن آباد کے علاقے میں گھریلو ناچاقی کا لرزہ خیز واقعہ پیش آگیاجہاں زوہیب نامی شخص نے اپنی بیوی اقرا پر تشدد کرتے ہوئے زبردستی زہر پلا دیا۔

اقرا کی حالت تشویشناک ہونے پر اس کے بھائی جنید اور اویس نے اسے بچانے کی کوشش کی، تاہم زوہیب نے ان پر چھری سے حملہ کر دیا جس سے دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے ۔ اقرا کے والد محمد فیاض کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ سمن آباد میں درج کر لیا گیا جس میں زوہیب اور اس کے بھائی سلمان کو نامزد کیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں