نان کسٹم گاڑی کے جعلی کاغذات تیار کرکے شہری سے فراڈ

نان کسٹم گاڑی کے جعلی  کاغذات تیار کرکے شہری سے فراڈ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نان کسٹم گاڑی کے جعلی کاغذات تیار کرکے شہری کو فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔

تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے بلال نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں کی جانب سے قریبی تعلقات کی بنا پر دھوکہ دہی سے نان کسٹم گاڑی کے جعلی کاغذات تیار کرواتے ہوئے اسے لاکھوں روپے  میں فروخت کر دیا ۔ بعد ازاں چیک کروانے پر گاڑی نان کسٹم پائی گئی، کاغذات بھی جعلی نکلے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں