قوانین کی خلاف ورزی،3 یونٹس کے بوائلر سیل ،15 لاکھ روپے جر مانہ

 قوانین کی خلاف ورزی،3 یونٹس کے  بوائلر سیل ،15 لاکھ روپے جر مانہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ تحفظ ماحول نے پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول)رولز کی خلاف ورزی پر تین یونٹس کے بوائلر کو سیل اور مالکان کو 15 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول جوہر عباس رندھاوا نے ٹیموں کے ہمراہ دوران انسپکشن جھمرہ روڑ پرملز،فیبرکس اور ٹیکسٹائل یونٹ کے بوائلر سیل اورمالکان کو باالترتیب 5/5 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو ماحول آلودہ نہیں کرنے دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں