گجومتہ گول چکر:تیز رفتار بس الٹ گئی، 15مسافرزخمی

گجومتہ گول چکر:تیز رفتار بس الٹ گئی، 15مسافرزخمی

کاہنہ (نمائندہ دنیا)گجومتہ ایل ڈی اے گول چکر پر تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 15مسافر زخمی ہو گئے ۔

زخمیوں میں 8 کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ریسکیو نے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ معمولی زخمیوں کو مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا۔ دریں اثنا ہڈیارہ کے گاؤں گاگا میں دو موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں حمزہ اور آصف سر پر چوٹیں آنے کے باعث شدید زخمی ہو گئے جنہیں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق دونوں کی حالت انتہا ئی تشویشناک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں