رائیونڈ :پیسوں کی خاطرکم عمر لڑکی کی شادی ناکام

رائیونڈ :پیسوں کی خاطرکم عمر لڑکی کی شادی ناکام

لاہور (کرائم رپورٹر) رائیونڈ سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پیسوں کی خاطر 12 سالہ بچی کی بڑی عمر کے مرد سے شادی ناکام بنادی۔

 زبردستی شادی کر انے والی والدہ ، شادی کا خواہشمند دولہا،گواہوں اور قاری کو گرفتارکر لیا گیا۔ادھر گوالمنڈی چوکی میو ہسپتال پولیس نے لاپتہ 4 سالہ ذہنی معذور بچے کو والد کے حوالے کر دیا۔ نشتر کالونی کے علاقہ سے موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ گرفتارکر لیاگیا۔ راوی روڈ پولیس نے منشیات فروش غلام عباس کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے 1360گرام چرس برآمد کر لی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں