سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی

 سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی  سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی

لاہور(عدالتی رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

،جے آئی ٹی کے رکن سابق ایس پی سیف المرتضیٰ آنکھ کا آپریشن ہونے کی وجہ شہادت قلمبند کرانے کیلئے پیش نہیں ہوئے ، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ سیف المرتضیٰ کو طلب کر لیا جبکہ عوامی تحریک کے وکیل مخدوم مجید حسین کو گواہ پر جرح کیلئے طلب کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں