خانقاہ ڈوگراں:زمین تنازع پر فائرنگ،نوجوان قتل

خانقاہ ڈوگراں:زمین تنازع پر فائرنگ،نوجوان قتل

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) نواحی گاؤں میں زمین کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔۔۔

پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے ، نواحی گاؤں میاں علی ڈوگراں کے رہائشی جمشید نے اپنی تحریری درخواست میں الزام لگایا ہے کہ اس کا بھائی محمود احمد گھر سے غائب تھا ،جس کی تلاش کے لئے وہ اپنے قریبی عزیزوں کے ہمراہ نکلا،جب وہ نہر کے قریب پہنچے تو انہوں نے دیکھا کے ملزم امداد اور رضوان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ محمود پر تشدد کر رہے تھے ،بعد ازاں فائرنگ کرکے محمود کو قتل کر دیا اور انہیں باندھ کر فرار ہو گئے ،محمود کے بھائی نے قتل کی وجہ زمین کا تنازع بتایا ہے ،پولیس نے لاش قبضہ میں لیتے ہوئے تحریری درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں