خاتون کو سابقہ رنجش کی بناء پر بدترین تشدد کانشانہ بنادیاگیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو قابو کرکے سابقہ رنجش کی بناء پر بدترین تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جھمرہ کے علاقے چکنمبر 111 ج ب کی رہائشی شائستہ نامی خاتون نے پولیس کوبتایا کہ ملزمان کی جانب سے اسے سابقہ رنجش کی بناء پر قابو کرلیاگیا اور تشد دکانشانہ بنانے کے ساتھ اسکے کپڑے بھی مبینہ طورپر پھاڑ دئیے گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔