کپڑوں کی دھلائی میں ڈسپرین کا استعمال حیرت انگیز نتائج لاسکتا
واشنگٹن(نیٹ نیوز)جدید واشنگ مشینوں میں کپڑے دھلائی کیلئے بہترین ڈٹرجنٹ کے باوجود یہ یقینی بنانا تقریباً ناممکن ہے کہ سفید کپڑے سفید ہی رہیں۔
تاہم حیرت انگیز طور پر سردرد کی عام دستیاب دوا ڈسپرین ایک ایسی چیز ہے جو آپکے کپڑے دھلائی کے سردرد کو بھی دور کرسکتی ہے ۔آپ کو صرف ڈسپرین کی ضرورت ہے ۔ واشنگ مشین میں کپڑوں کے ساتھ 325 ملی گرام کی 5 گولیاں بھی ڈال دیں۔ یہ ایسا جادو دکھا سکتی ہیں جس سے آپ کے کپڑوں کا رنگ پھیکا نہیں پڑے گا۔بہتر یہ ہے کہ گولیاں ایک بڑے پیالے یا گرم پانی کے ٹب میں ڈالیں تاکہ وہ گھل جائیں۔ اس ڈسپرین کے پانی کو اس وقت تک ہلائیں جب تک کہ تمام گولیاں مکمل طور پر تحلیل نہ ہوجائیں۔اس کے بعد کپڑوں کو ڈسپرین والے پانی کے ٹب میں ڈالیں اور انہیں آٹھ گھنٹے تک وہاں بھگو دیں۔