پولیس نے 3منشیات فروش پکڑ لئے ،شراب،چرس برآمد
ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
بستی ملوک پولیس نے ملزم راشد سے شراب ،گلگشت پولیس نے ملزم جنید اسلم سے 6کلو چرس جبکہ ملزم نبیل سے 1080گرام چرس برآمد کرلی پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔