مخالفین کا باراتیوں پر تشدد، خواتین سمیت متعدد زخمی
چوپڑہٹہ (نمائندہ دنیا )مسلح مخالفین کا بارات پر دھاوا، ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد،گالم گلوچ، خواتین سمیت متعدد زخمی،10 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون بھی چھین کر فرار۔
متاثرہ الطاف کھوکھر سکنہ کوٹ گوہر محمد نے نامزد ملزموں کے خلاف تھانہ سرائے سدھو میں درخواست دے دی،پولیس نے میرٹ پر انصاف کی یقین دہانی کرادی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 28 نومبر کی شام وہ بیٹے کی بارات لے کر گھر واپس آ رہا تھا ، عابد پل پر پہنچا تو ڈنڈوں،سوٹوں اور اسلحہ سے لیس آصف، جہانگیر، غلام عباس، ظہور، ایوب، یعقوب،محمد یار، ناصر، پہلوان اور دس نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا ،گالم گلوچ کرتے ہوئے تشدد کر کے متعدد خواتین اور مردوں کو زخمی کردیا،ملزموں نے 10ہزار نقدی، موبائل فون بھی چھین لیا،اس دوران خواتین کے طلائی زیورات بھی گرگئے ۔متاثرہ نے ڈی پی او سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔