ڈاکو دکاندار سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار
گگو منڈی(نامہ نگار)دو ڈاکو دکاندار سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔گرین سٹی کا کریانہ مرچنٹ خالد محمود اپنی دکان پر۔۔۔
موجود تھا کہ شام کے وقت دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو اس کی دکان میں داخل ہو ئے اور گن پوائنٹ پر نقدی70ہزار روپے اور موبائل فون مالیتی 50ہزار روپے لوٹ کر چک نمبر195ای بی کی طرف فرار ہو گئے ۔