سیالکوٹ :ہوائی فائرنگ کرکے خوف پیدا کرنے والا گرفتار
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا )ہوائی فائرنگ کرکے خوف پیدا کرنے والا گرفتار، اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ پراگپورہ میں پولیس نے پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پیدا کرنے والے شخص حمزہ کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے پستول اور دو گولیاں اور12 خول برآمد کئے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔