نوشہرہ ورکاں :خاوند نے گلا دباکر بیوی کو قتل کرڈالا
نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر ، نمائندہ دنیا ) خاوند نے گلا گھونٹ کر بیوی کو قتل کردیا۔بتایا گیا ہے محلہ چاند کالونی کی شمیم بی بی کی شادی شیخوپورہ کے رہائشی خاورصدام سے ہوئی۔۔۔
میاں بیوی میں جھگڑے پر خاتون واپس اپنے میکے شاہین آباد آگئی جسے شوہر خاور مناکر واپس گھر لیجانے کیلئے نوشہرہ ورکاں آیا ،شمیم بی بی نے واپس جانے سے انکارکیاتو خاوند نے طیش میں آکر اسے گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتولہ4بچوں کی ماں تھی مقامی پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا۔