کنگن پور : لڑکی اغوا،گھر سے 6لاکھ 30ہزار نقدی چوری ،مقدمہ درج

 کنگن پور : لڑکی اغوا،گھر سے 6لاکھ  30ہزار نقدی چوری ،مقدمہ درج

قصور(نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ کنگن پور نے 14سالہ لڑکی کو اغوا اور گھر سے 6لاکھ 30ہزار روپے چوری کرکے لے جانے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیل کے مطابق محلہ عباس نگر کے رہائشی اﷲ دتہ نے مقدمہ درج کر ایا میری بیوی اور 14سالہ بیٹی گھر میں موجود تھیں کہ ملزم اعظم اور ایک نامعلوم خاتون آگئے ۔ میری بیوی اُن کے لئے دودھ لینے بازار گئی۔ اسی اثنا میں ملزم میری بیٹی کو اغوا کرکے لے گئے اور ساتھ میں ٹرنک میں پڑی ہوئی رقم 6لاکھ 30ہزار روپے بھی چوری کرکے لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں