تجاوزات آپریشن: سرکاری ٹیم کو دھمکیاں ،6دکانداروں پر مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تجاوزات کے خلاف آپریشن کیلئے آنے والے سرکاری اہلکاروں کو دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازارکے علاقوں ریگل روڈ اور مین جھنگ بازار میں قائم تجاوزات کے خلاف سرکاری اہلکاروں کی جانب سے کارروائیاں کی جارہی تھیں کہ اس دوران دکانداروں کی جانب سے مزاحمت کرتے ہوئے اہلکاروں کو دھمکیاں دی جانے لگیں اور سرکاری امور کی انجام دہی سے بھی روک دیاگیا ، پولیس نے 6 دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔