موترہ :پانچ افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا
موترہ(نامہ نگار )پانچ افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ ایک شدیدزخمی ہو گیا ۔
تھانہ موترہ کے علاقہ بھانوپنڈی کا محبوب اپنے بھائی فلک شیر اور بھانجے کے ہمراہ چکن لینے کیلئے دکان پرگئے تو اسی دوران الیاس’سجاد’علی رضا’بلال اور ایک نامعلوم شخص آگئے اور آتے ہی فائرنگ شرو ع کردی جس کے نتیجہ میں نوجوان گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ پاس کھڑا جاوید بھی ایک گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا ،پولیس نے مقتول کے بھائی محبوب کومدعی بناکر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔