24 گھنٹوں میں 27 گینگ کے 66 کارندے گرفتار

 24 گھنٹوں میں 27  گینگ کے 66 کارندے گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں 27 گینگ کے 66 کارندے گرفتار کر کے ملزموں کے قبضے سے کلاشنکوف، پستول، رائفل، ریوالور، بندوقوں سمیت 113 ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کیں۔

 ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا 60 موٹر سائیکل، 52 موبائل فون، 15 مویشی اور 40لاکھ روپے نقدی برآمد کی۔263 اشتہاری، 101 عدالتی مفرور اور 100 عادی مجرم بھی گرفتارکئے گئے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں 6 مجرم کیفر کردار کو پہنچے اور 2 زخمی ہوئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں