ٹانڈہ:نا معلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

ٹانڈہ (سٹی رپورٹر)تھانہ ٹانڈہ کے نواحی گاؤں ریحان کا رہائشی نوجوان کو پیجوکی کے قریب نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 25 سالہ مقدر عباس سکنہ ریحان موٹر سائیکل نمبر GTL1605 پر جا رہا تھا کہ پیجوکی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی،شواہد اکٹھے کر کے لاش کو قبضے میں لے لیا ۔بتایا جاتا ہے کہ مقتول ویٹر اور ٹک ٹاکر بھی تھا ،حال ہی میں ناجائز اسلحہ اور ڈکیتی کے مقدمہ سے ڈسچارج ہوا تھا۔