قصور،ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی 2 ڈاکو گرفتار

قصور تلونڈی(نمائندہ دنیا، نامہ نگار ) سی سی ڈی ٹیم نے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو ڈاکو گرفتار کرلئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ٹیم نے لکھوکی کے قریب دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کردی۔ ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے دو ساتھی چونیاں کا رہائشی صابر مسیح عرف موچھا اور راجن پور کا رہائشی رئیس میو زخمی ہوگئے ۔ جنہیں گرفتار کرلیاگیا ۔پولیس نے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔