دکان کی چھت پھاڑ کر چور نقدی اور سگریٹ کا سٹاک لے گئے
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)دکان کی چھت پھاڑ کر چور نقدی اور سگریٹ کا سٹاک لے اڑے۔
تھانہ سمن آباد کے علاقہ راجہ پارک میں محمد عاصم کی دکان میں رات گئے دو چور چھت سے نقب لگا کر اندر داخل ہوئے اور غلے سے 2 لاکھ روپے نقدی اور سگریٹ کے 20 ڈبے چوری کرکے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔