متعدد وارداتیں :شہری لاکھوں نقدی، قیمتی اشیاء سے محروم

متعدد وارداتیں :شہری لاکھوں نقدی، قیمتی اشیاء سے محروم

ڈاکوؤں نے غیاث سے 1لاکھ 80 ہزار ،عارف سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لئے نواب ٹاؤن ، شادمان سے 2گاڑیاں ،دیگر علاقوں سے 3موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں ،گاڑیوں ودیگر سامان سے محروم کر دیا گیا۔ ڈاکوؤں نے فیکٹری ایریا میں غیاث سے 1لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون،مغلپورہ میں ریحان سے 1 لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون، ٹاؤن شپ میں عارف سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون،ٹبی سٹی میں نوید سے 1لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون، شفیق أٓباد میں ہاشم سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون ودیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں۔دوسری طرف نواب ٹاؤن ، شادمان سے 2گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ، اکبری گیٹ اور سمن أٓباد سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں