پاکپتن:رشتہ نہ دینے کا رنج، پھوپھی نے بھتیجی قتل کر دی
راشدہ نے اقصیٰ کو اغوا کے بعد قتل ، لاش کے ٹکڑے ٹکرے کر دئیے ملزموں نے مقتولہ کے جسم کے کچھ حصے کنویں ،چند کھیت میں پھینک دئیے
پاکپتن(خبرنگار)رشتہ نہ دینے کا رنج،پھوپھی نے 18سالہ بھتیجی کو قتل کر کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے ۔تھانہ قبولہ کے علاقے میں 18سالہ یتیم لڑکی اقصیٰ کی پھوپھی راشدہ بی بی اس کا رشتہ اپنے بیٹے سے کرنا چاہتی تھی تاہم اقصیٰ کی والدہ نے رشتہ دینے سے انکار کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی کہیں اور منگنی کر دی۔راشدہ بی بی نے اسی رنجش پر اپنے آشنا سے مل کر اقصیٰ کو اغوا کر لیا اور بعدازاں اس کو بہیمانہ طریقے سے قتل کرکے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے ،ملزموں نے مقتولہ کے جسم کا اوپر والا دھڑ اور نیچے والا دھڑ الگ کر کے کنویں میں پھینک دیا جبکہ جسم کی کچھ باقیات کھیتوں میں پھینک دیں، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔