چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، شہریوں کالاکھوں کانقصان
فیکٹری ایریا میں دانش ، شادباغ میں مزمل اور ساندہ میں ممتاز کولوٹ لیاگیا مغلپورہ ، سول لا ئنز سے گاڑیاں ، اقبال ٹائون،گجرپورہ سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ فیکٹری ایریا میں دانش سے 1لاکھ 75 ہزار روپے اور موبا ئل فون، قا ئد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں کامران سے 1لاکھ60ہزار روپے اور موبائل فون ،شادباغ میں مزمل سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،سندر میں طاہر سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،ساندہ میں ممتاز سے 1 لاکھ 10ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مغلپورہ اور سول لا ئنز سے گاڑیاں جبکہ اقبال ٹائون، لاری اڈا اور گجرپورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔