شریف میڈیکل سٹی کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار

شریف میڈیکل سٹی کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)رائیونڈ کے علاقے شریف میڈیکل سٹی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ، ایک ڈاکو گرفتار ،ساتھی فرار ہو گیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈاکوؤں نے اشرف سے گن پوائنٹ پر گاڑی چھین لی۔۔۔

 شہری کی 15 پر اطلاع ملتے ہی پولیس رسپانس یونٹ نے ایل ڈی اے گول چکر کے قریب ناکہ بندی کر دی، اس دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پی آر یو کی گاڑی کو چار گولیاں لگیں تاہم اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔ پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھااوراڈا پلاٹ کے قریب ایک ڈاکو کو گھیر کر گرفتار کر لیا جبکہ اسکا ساتھی دھند اور تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نجی سوسائٹی میں فرار ہو گیا جسکی تلاش جاری ہے ۔پولیس نے چھینی گئی گاڑی برآمد جدید آٹومیٹک رائفل، گولیاں اور میگزینز برآمد کر لیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں