کراچی آتشزدگی: درجنوں خاندانوں پر قیامت، پیاروں کو ڈھونڈنے کیلئے شدید کرب میں مبتلا
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں آتشزدگی نے درجنوں خاندانوں پر قیامت ڈھا دی۔
پیاروں کو ڈھونڈنے کیلئے آنے والے شدید کرب میں مبتلا، کسی کو بھائی، کسی کو باپ، کسی کو بیٹے کی تلاش تھی، گل پلازہ کے باہر اپنوں کو ڈھونڈنے والے بے بسی کی تصویر بن گئے، پیاروں کے زندہ لوٹنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں۔
.jpg)
گل پلازہ سانحے میں کتنے افراد لاپتہ ہوئے؟ نئی فہرست جاری کر دی گئی، ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے لاپتہ افراد کی فہرست کی سکروٹنی کررہے ہیں، 35 افراد کے موبائل فون کی لوکیشن گل پلازہ کے پاس کے ٹاورز میں آئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 3 افراد کی لوکیشن اورنگی ٹاؤن میں آئی ہے، مزید سکروٹنی کررہے ہیں، پولیس نے مجموعی طور پر 70 سے زائد افراد کا ڈیٹا جمع کیا ہے۔