سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والوں کی شناخت کا عمل شروع

کراچی: (دنیا نیوز) سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والوں کی شناخت کا عمل شروع کردیا گیا۔

لاشوں کی شناخت کے لیے میڈیکولیگل سینٹر کراچی میں ڈی این اے پروفائلنگ شروع کر دی گئی ہے، لاشوں کی شناخت کے لیے خون کے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سیمپلز سیل کر کے محفوظ تحویل میں دے دیئے گئے ہیں، لاشوں کی شناخت ڈی این اے کراس میچنگ کے ذریعے کی جائے گی۔

ڈاکٹر سمیعہ کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کا عمل باقاعدہ شروع کر دیا گیا، اب تک 6 لاشوں کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، 30 سے زائد لواحقین کے نمونے بھی حاصل کیے گئے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں