صوابی میں بدبخت بیٹے نے باپ قتل کردیا
صوابی:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں بدبخت بیٹے نے باپ قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ کالوخان کی حدود میں پیش آیا جہاں 18 سالہ ملزم سعود نے گھر کے اندر پستول سے فائرنگ کرکے باپ گوہر علی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے سعود کو گرفتار کر لیا اور لاش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی جب کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ابتدائی بیان میں ملزم کا کہنا تھا کہ میرا والد آئس کا نشہ اور اہل خانہ پر تشدد کرتا تھا جس پر میں نے مشتعل ہو کر جان لی۔