سی ٹی ڈی کی مستونگ میں خفیہ کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: (دنیا نیوز) مستونگ کے علاقے دشت میں سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد کوئٹہ سبی شاہراہ کو بلاک کرنے اور تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

سکیورٹی اہلکاروں کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے دیگر ساتھی دشوار گزارپہاڑی راستوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 5 ایس ایم جیز، 7 دستی بم اور 3 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لیں، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ کوئٹہ میں درج کر لیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں