بلدیہ عظمیٰ کراچی کےشعبہ فائر بریگیڈ کی خودمختاری ختم کرنے کی تجویز

کراچی: (دنیا نیوز) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے شعبہ فائر بریگیڈ کی خودمختاری ختم کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے شعبہ فائر کو ریسکیو 1122 کے زیر انتظام کیا جائے گا، ریسکیو 1122 محکمہ بحالیات کے تحت کام کرتا ہے۔

سانحہ گل پلازہ کے بعد کے ایم سی شعبہ فائر کو ضم کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے، سانحہ گل پلازہ متاثرین نے ہنگامی مدد میں تاخیر کی شکایات کیں۔

مجوزہ انضمام منصوبے کے تحت کے ایم سی شعبہ فائر کے سٹیشنز، مشینری، عملہ ریسکیو 1122 کی کمانڈ میں ہوگا۔

صوبے کے تمام بلدیاتی کونسلز کے فائر بریگیڈ نظام کو ریسکیو 1122 کے تحت کیا جائے گا۔

سندھ حکومت نے کمیونٹی سیفٹی ایکٹ لانے کا فیصلہ کر لیا، مجوزہ مسودہ قانون کے تحت آگ بجھانے کے لازمی آلات کی دستیابی ہوگی، مجوزہ کمیونٹی سیفٹی ایکٹ کا مسودہ اسی ماہ مکمل کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں