امریکی سفارتی دفاتر براہ راست حملوں کی زد میں ہیں: مارکو روبیو کا اعتراف
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی سفارتی دفاتربراہ راست حملوں کی زد میں ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں امریکی قونصل خانے سے ملحقہ پارکنگ ایریا میں ڈرون حملہ ہوا، امریکی حکومت کی جانب سے انخلا کی کارروائیاں جاری ہیں،ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیارحاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
مارکو روبیو نے امریکا کے مقاصد کے حصول تک کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں اور شہریوں کی سکیورٹی ترجیح ہے، فضائی حدود کا بند ہونا ہمارے لئے چیلنج ہے، مشرق وسطیٰ میں امریکیوں کو سفارت خانوں سے رابطہ کرنا چاہئے۔
امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 9ہزار امریکی خطے سے نکل چکے ہیں۔