وزیراعظم اور ترک صدر کا رابطہ، موجودہ بحران کے حل کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کا عزم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردگان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

وزیراعظم محمد شہباریف اور ترک صدر طیب رجب اردگان نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا، وزیراعظم نے ترک صدر کو خلیجی ممالک کی قیادت سے ہونیوالے روابط سے آگاہ کیا، بحران کے حل کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مزید کشیدگی سے بچنے کیلئے فریقین تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، وزیراعظم نے ترک صدر کو افغانستان کی حالیہ پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں