پاسدان انقلاب کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز تباہ کر دیے : سینٹ کام کا دعویٰ

واشنگٹن :(دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ( سینٹ کام) نے دعویٰ کی اہے کہ امریکی نیوی کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز کی مسلسل اور بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سینٹ کام کا کہنا تھا کہ امریکی بحریہ دن رات خطے میں شدید فائر پاور استعمال کر رہی ہے، امریکی افواج متحرک لانچرز کو تلاش کر کے تباہ کر رہی ہیں۔

دوسری جانب امریکی سینٹ کام نے پاسدان انقلاب کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ حملوں میں ایرانی فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی میزائل اور ڈرون لانچ سائٹس پر حملے جاری ہیں، ایرانی فوجی ایئر فیلڈز بھی امریکی کارروائیوں کا ہدف ہیں، فوری خطرات کے خلاف فیصلہ کن ایکشن جاری رہے گا۔

واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عندیہ دے چکے ہیں کہ ایران پر حملے کی  بڑی لہر ابھی باقی ہیں، اور یہ مہم 4 سے 5 ہفتوں تک چل سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں