یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین میں روس کے2 ڈرون حملوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیف کے علاقے ڈائمر میں روسی ڈرون حملے کے باعث پانچ منزلہ رہائشی عمارت تباہ ہوگئی، جس کے ملبے سے امدادی کارکنوں نے 3 افراد کی لاشیں نکال لیں، جبکہ واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق دوسرا حملہ ویشنویے کے علاقے میں ایک گروسری سٹور پر کیا گیا، جہاں ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوگئے، دونوں حملوں کے بعد متاثرہ مقامات پر امدادی کارروائیاں کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق روسی حملوں کے نتیجے میں رہائشی عمارت اور دکان کو پہنچنے والے نقصان کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد سے متعلق ابتدائی اطلاعات ہی سامنے آئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments